سیالکوٹ : اقبال منزل منزل میں جانشین شیخ الحدیث و سینئر پارلیمنٹیرین علامہ حافظ حامد رضا ، فاضل بختیار قریشی ودیگر علامہ اقبال کی سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیں

Estimated read time 0 min read

سیالکوٹ : اقبال منزل منزل میں جانشین شیخ الحدیث و سینئر پارلیمنٹیرین علامہ حافظ حامد رضا ، فاضل بختیار قریشی ودیگر علامہ اقبال کی سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیں

سیالکوٹ (نمائندہ سیف الاخبار)علامہ ڈاکٹر محمد اقبال رحمتہ اللہ تعالی علیہ کے یوم ولادت کے موقع پر دنیا بھر کی منفرد اور پہلی تقریب کا انعقاد ہر سال کی طرح امسال بھی ہوا۔ سیالکوٹ ہسٹاریکل سوسائٹی کے روح رواں ڈاکٹر پروفیسر یاسر ذی شان عظیمی اور (الحاج) محمد فاضل بختیار قریشی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی یہ تقریب اس لحاظ سے انفرادیت کی حامل ہے کی یہ عین اس وقت منعقد ہوتی ہے جہاں اور جس وقت علامہ اقبال کی ولادت ہوئی اسی جگہ اور اسی وقت منعقد ہوتی ہے اور بعد ازاں سارا دن مختلف تقاریب کا سلسلہ جاری رہتا ہے ہر سال کی طرح امسال بھی حضرت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کا یوم ولادت ان کی رہائش گاہ اقبال منزل منزل میں زیرسرپرستی جانشین شیخ الحدیث و سینئر پارلیمنٹیرین علامہ حافظ حامد رضا نے نماز فجر کی باجماعت ادائیگی کی امامت فرماتے ہوئےکیا بعد ازاں تلاوت کلام پاک کا شرف قاری محمد کبیر چشتی نے حاصل کیا اور نعت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مقبول اور کلام اقبال پیش کیاگیا اور سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔اس موقع پر صاحبزاد حامد رضا نے کہا۔تقریب کے اختتام پر جانشین شیخ الحدیث نے علامہ اقبال کے والدین کے درجات کی بلندی، ملک و قوم کی سلامتی، شہدا ءفلسطین و دیگر شہداءکے درجات کی بلندی شرکاءو رفقاءمحفل کے لیے دعائے خیر کرتے ہوئے انچارج اقبال ہاوس سید ریاض حسین نقوی اور ڈاکٹر ناصر لودھی کا شکریہ بھی ادا کیا

آپ یہ بھی پسند کریں گے

ادارتی پسند

+ There are no comments

Add yours