اقبال کے فلسفے اور نظریات کا ہی ثمر تھا کہ ہمیں ایک آزاد وطن نصیب ہوا،راحیلہ اشرف

Estimated read time 0 min read

سیالکوٹ (نمائندہ سیف الاخبار)دیا ویلفیئر آرگنائزیشن کی سینئر نائب صدر راحیلہ اشرف نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک اور قوم کی معاشی ،معاشرتی ترقی اور اقوام عالم میں اس کا احترام اس کی نوجوان افرادی قوت کی ذہنی، علمی اور جسمانی استعداد پر ہوتا ہے ۔علامہ اقبال بھی اپنی قوم کے جوانوں کو دیگر اقوام سے مختلف اور بلندتر دیکھنا چاہتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کے بلند افکار، اقوال زریں اور ان کی نصیحتوں کے مخاطب زیادہ تر نوجوان نسل ہی ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی اسلاف کی زندگی کا مشاہدہ کریں اور جو انہوں نے علمی ذخیرے چھوڑے ہیں ان کا بغور مطالعہ کر کے اقوام عالم میں اپنا مقام بنا ئیں۔راحیلہ اشرف نے مزید کہا کہ اقبال نے بر صغیر پاک وہند کے مسلمانوں کو خواب غفلت سے بیدار کرنے میں جو کلیدی کردار ادا کیا ہے،اسے کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔انہوں نے پاکستان کا خواب دیکھا تھا،جس کو شرمندئہ تعبیر قائد اعظم نے کیا۔ اقبال کے فلسفے اور نظریات کا ہی ثمر تھا کہ ہمیں ایک آزاد وطن نصیب ہوا۔انہوں نے امت مسلمہ کے لئے بے تحاشا خدمات انجام دیں۔بلاشبہ ان کی شاعری لازوال ہے۔وہ بہ حیثیت شاعر عالمی شہرت رکھتے ہیں،آج بھی دنیا بھر میں ان کے چاہنے والے بڑی تعداد میں موجود ہیں، جو عقیدتوں اور محبتوں کے پھول ان پر نچھاور کرتے ہیں۔

آپ یہ بھی پسند کریں گے

ادارتی پسند

+ There are no comments

Add yours