اسلام آباد :صوبائی کمشنر اسلام آباد بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن طارق حلیم گل ودیگر ڈاکٹر محمد افضل بابر کو ڈویژنل کمشنر تعیناتی کا نوٹیفکیشن دیتے ہوئے۔

Estimated read time 0 min read

ڈیجیٹل دور میں اسکاوٹس تحریک ہی نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کا حصہ بناکر انکی صلاحیتوں کو نکھار سکتی ہے

سلام آباد بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی کمشنر طارق حلیم گل اور سیکرٹری محمد یونس باجوہ کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے اس اہم ذمہ داری کے لئے مجھ پراعتماد کیا

اسلام آباد (نمائندہ سیف الاخبار) وفاقی دارالحکومت کے 9لاکھ بچوں تک اسکاوٹس تحریک کا پیغام پہنچائیں گے۔ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں اور مدارس دینیہ میں زیر تعلیم طلبہ اسکاوٹس موومنٹ کے ذریعے اچھے شہری بنیں گے۔ ان خیالات کا اظہار پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک اسلام آباد کے مرکزی صدر ڈاکٹر محمد افضل بابر نے اسلام آباد بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن کاڈویڑنل کمشنر تعینات ہونے پرکیا۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل دور میں اسکاوٹس تحریک (باقی صفحہ بقیہ پر نمبر14)
ہی نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کا حصہ بناکر انکی صلاحیتوں کو نکھار سکتی ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پاکستان میں اسکاوٹس تحریک کا ماڈل صوبہ ہوگا۔ ڈویڑنل کمشنر نے کہا کہ میں اسلام آباد بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی کمشنر طارق حلیم گل اور سیکرٹری محمد یونس باجوہ کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے اس اہم ذمہ داری کے لئے مجھ پراعتماد کیا۔

آپ یہ بھی پسند کریں گے

ادارتی پسند

+ There are no comments

Add yours