نواز شریف کی قیادت میں پورے ملک سے ریکارڈ کامیابی حاصل کرے گی

Estimated read time 0 min read

سیالکوٹ (نمائندہ سیف الاخبار)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چوہدری قیصر اقبال وریا ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ قائد مسلم لیگ(ن)میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پورے ملک سے ریکارڈ کامیابی حاصل کرے گی ۔ 8فروری کا سورج ملکی ترقی اورخوشحالی کی نئی نوید کیساتھ طلوع ہو گامسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف ہی پاکستان کو موجودہ معاشی بحران سے نکال سکتے ہیں۔چوہدری قیصر اقبال وریا ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ میاں نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن واضح اکثریت کے ساتھ کامیاب اور میاں نوازشریف وزیراعظم منتخب ہوں گے، نواز شریف کے ہر دورمیں بے روزگاری کے خاتمے کے لئے ترجیحی بنیادوںپر اقدامات کئے گئے ۔ یوتھ کو کاروبار کے لئے بلاسود قرض فراہم کئے گئے ۔ مختلف پروگرامز شروع کئے گئے جس سے بے روزگاری میںخاطر خواہ کمی ہوئی ۔ آٹھ فروری کے بعد نواز شریف کی سربراہی میں یہ سفر پھر سے شروع ہو گا ۔ انہوںنے کہا کہ قائد نواز شریف کا ہر دور حکومت ملک میں امن بحال کرنے اور اسے اپنی اصل منزل کی جانب گامزن کرنے میںاپنی مثال آپ رہا ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف ہی پاکستان کو موجودہ معاشی بحران سے نکال سکتے ہیں پونے چارسالہ اقتدارمیں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف،سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سمیت درجنوں ارکان کے خلاف جوجھوٹے اوربے بنیادمقدمات قائم کئے گئے آج وہ جھوٹے ثابت ہورہے ہیں۔میاں نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن واضح اکثریت کے ساتھ کامیاب ہوگی۔

آپ یہ بھی پسند کریں گے

ادارتی پسند

+ There are no comments

Add yours