میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان دوبارہ شاہراہ ترقی کی جانب گامزن ہوگا : سابق جنرل سیکرٹر ی مسلم لیگ (ن) انٹرنیشنل

Estimated read time 0 min read

الحمد ﷲ مسلم لیگ(ن) میاں نواز شریف کی قیادت میں پھر سے ملک و قوم کی خدمت کیلئے تیار ہے

سیالکوٹ(نمائندہ سیف الاخبار )پاکستان مسلم لیگ (ن) انٹرنیشنل کے سابق جنرل سیکرٹری شیخ قیصر محمود نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف پاکستان کے لئے امید کی کرن ہیں میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان دوبارہ شاہراہ ترقی کی جانب گامزن ہوگا اور پاکستان معاشی ،سیاسی اور اقتصادی بحرانوں سے ضرور نکلے گامیاں محمد نوازشریف نے ہمیشہ پاکستان اور پاکستان کی عوام سے محبت کی اور موجود ہ صورتحال جو انتہائی گھمبیر (باقی صفحہ بقیہ پر نمبر35)
ہوچکی ہے سابق پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو معاشی طور پر انتہائی کمزور اور جان بوجھ کر جو سیاسی بحران پیدا کیا گیا ہے جس کی بناءپر پاکستان تباہی کے دہانے پر کھڑ ا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) انٹرنیشنل کے سابق جنرل سیکرٹری شیخ قیصر محمود قائد میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شیخ قیصر محمود نے کہا کہ الحمد ﷲ مسلم لیگ(ن) میاں نواز شریف کی قیادت میں پھر سے ملک و قوم کی خدمت کیلئے تیار ہے ۔ ان شاءاﷲ معیشت بھی مستحکم ہو گی اور ملک بحرانوں سے بھی نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان شاءاﷲ آئندہ الیکشن میں کامیابی حاصل کر کے مسلم لیگ(ن) اس سفر کا پھر سے آغاز کریگی جو سفر 2017 ءمیں روک دیا گیا وقت نے ثابت کیا کہ میاں نواز شریف کیساتھ ناانصافی کی گئی جس کا خمیازہ پی ٹی آئی حکومت کی صورت میں پوری قوم نے بھگتا۔ عوام باشعور ہے وہ ماضی کی تلخیوں سے سبق حاصل کر چکی ہے عوام جانتی ہے کہ نواز شریف ہی وہ واحد رہنماءہیں جو انہیں اس مشکل وقت سے نکال سکیں گے ۔

آپ یہ بھی پسند کریں گے

ادارتی پسند

+ There are no comments

Add yours