انتظامیہ کی جانب سے علامہ اقبال کے والدین کی قبور پر پھولوں کے دستے رکھے گئے
کوٹلی لوہاراں (نمائندہ سیف الاخبار)سیالکوٹ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اقبال منزل میں پروقار تقریب ھوئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو محمد اقبال نے علامہ اقبال کی 146یوم پیدائش کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر مختلف محکموں کے افسران اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد اور طلباءو طالبات بھی موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو محمد اقبال شاعر مشرق علامہ اقبال کے والدین کی قبور پر گئے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے علامہ اقبال کے والدین کی قبور پر پھولوں کے دستے رکھے گئے۔ اقبال منزل میں زائرین کی آمد کاسلسلہ جاری ہے۔
+ There are no comments
Add yours