ہمارے بچے ہر میدان میں دنیا بھر کے بچوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیتوں کے حامل ہیں

Estimated read time 0 min read

نجی تعلیمی اداروں میں طلبہ کی صحت مندانہ سرگرمیاں والدین کے اعتماد کو بڑھاتی ہیں آج ملک بھرمیں تعلیمی ترقی کاسفر پرائیویٹ سیکٹر کے مرہون منت ہے

اسلام آباد ( نمائندہ سیف الاخبار) قومیں اسلاف کے نقش قدم پر چل کرترقی کو آسان بناتی ہیں۔ ہمارے بچے ہر میدان میں دنیا بھر کے بچوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیتوں کے حامل ہیں ان خیالات کا اظہار پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک اسلام آباد کے مرکزی صدر ڈاکٹر محمد افضل بابر نے اساس انٹرنیشنل سکول میں میتھ اولمپیا 2023کے پوزیشن ہولڈرز کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ(باقی صفحہ بقیہ پر نمبر14)
نجی تعلیمی اداروں میں طلبہ کی صحت مندانہ سرگرمیاں والدین کے اعتماد کو بڑھاتی ہیں آج ملک بھرمیں تعلیمی ترقی کاسفر پرائیویٹ سیکٹر کے مرہون منت ہے لہذا ہمیں اس شعبہ کو سہولتیں فراہم کرنا ہونگی۔ تقریب سے پرنسپل فریحہ رفیق نے بھی خطاب کیا تقریب کے اختتام پر پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کیے۔

آپ یہ بھی پسند کریں گے

ادارتی پسند

+ There are no comments

Add yours