سیالکوٹ:ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر مقصود احمد بھٹی، سیکرٹری چوہدری احسن اسماعیل گجر مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے 146ویں یوم پیدائش کے موقع پر بار لائبریری میں کیک کاٹ رہے ہیں اس موقع پر رانا نصر اللہ خان، محمد آصف بھلی، امتیاز احمد بٹ، انجم پرویز نت ودیگروکلاء بھی موجود ہیں

سیالکوٹ (نمائندہ سیف الاخبار)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدرمقصود احمد بھٹی، سیکرٹری چوہدری احسن اسماعیل گجر نے کہا ہے کہ شاعر مشرق ،مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال ایک سچے عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھے آپ نے شاعری کے ذریعے لاکھوں دلوں میں محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ابدی چراغ روشن کئے اقبال منزل قومی ورثہ ہے اس کو آئندہ آنے والی محفوظ بنانے کی ضرورت ہے اقبال ؒ اپنی ذات میں تحریک تھے۔ پوری قوم عظیم شاعر اور مفکر علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش پر ان کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے جنہوں نے ایک آزاد اسلامی ریاست کے قیام کیلئے برصغیر کے مسلمانوں کی رہنمائی کی علامہ اقبال کی سوچ اور فکر نے مسلمانوں کو امید کی کرن دکھائی جو قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں ایک آزاد اسلامی ریاست پاکستان کے قیام میں مدد گار ثابت ہوئی۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدرمقصود احمد بھٹی، سیکرٹری چوہدری احسن اسماعیل گجر نے بار لائبریری میں مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے 146 ویں یوم پیدائش کے موقع پر کیک کٹنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رانا نصر اللہ خان، محمد آصف بھلی، امتیاز احمد بٹ، انجم پرویز نت، ملک مشتاق کھوکھر، اظہر بٹ، حافظ عمار ودیگر وکلاءبھی موجود تھے۔ سیکرٹری چوہدری احسن اسماعیل گجر نے کہا کہ پاکستان کا قیام فکرِ اقبال کا مرہون منت ہے ۔انہوںنے کہا کہ جب عقابی روح نوجوانوں میں بیدار ہوتی ہے تو منزل ہموار ہوجاتی ہے ۔ نسلِ نو کو فکرِ اقبال سے استفادہ کرنا چاہیے۔ اقبال ہر دور کے شاعر ہیں اُن کا کلام گل و بلبل کی داستان نہیں بلکہ جذبوں کی عکاسی کرتاہے
+ There are no comments
Add yours