محکمہ صحت و ماحولیات حکا م انفکیشن ویسٹ ایس ا و پیز پر عملدرآمد کے لئے موثر کارروائیاںیقینی نہ بناسکے، ہسپتال ویسٹ مینجمنٹ سسٹم محض مذاق بن کر رہ گیا

محکمہ ماحولیات کے ساتھ مشترکہ کریک ڈاؤن میں ویسٹ مینجمنٹ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے ضلع بھر میں زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری ہیں
سیالکوٹ (نمائندہ سیف الاخبار)محکمہ صحت اور ماحولیات حکام کی ناقص مانیٹرنگ کے باعث ضلع بھر کے سرکاری ونجی ہسپتالوں میں انفیکشن ویسٹ ایس او پیز پر عملدرآمد خواب بن کر رہ گیا۔ ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کے انتہائی ناقص انتظامات اور انفکیشن ویسٹ کی بھرمار سے (باقی صفحہ بقیہ پر نمبر31)
آنے والے مریضوں کے علاوہ انکے لواحقین بھی تپ دق، نمونیا، اسہال، تشیخ، کالی کھانسی سمیت مختلف امراض کا شکار ہورہے ہیں۔ تاہم محکمہ صحت و ماحولیات حکا م انفکیشن ویسٹ ایس ا و پیز پر عملدرآمد کے لئے موثر کارروائیاںیقینی نہ بناسکے۔ ہسپتال ویسٹ مینجمنٹ سسٹم محض مذاق بن کر رہ گیا دوسری جانب ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ ماحولیات کے ساتھ مشترکہ کریک ڈاؤن میں ویسٹ مینجمنٹ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے ضلع بھر میں زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔ معاملے پر ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات سے رابطہ کیا گیا لیکن رابطہ نہ ہوسکا ہے۔
+ There are no comments
Add yours