ہمارے حکمران کہاں کھڑے ہیں امت اسلام کہاں کھڑے ہیںانہوں نے اسرائیل سے ڈر کر اسرائیلی وزیر اعظم کو نہیں بلایاتین بار امریکی وزیر خارجہ طل ابیب گیا اور کہا میں یہودی ہوںتو ہمارے حکمران وہاں کیوںنہیں جا سکتے

تمہارے ٹینک اسلحہ کس کام کا ہے کب امت کے کام آئے گے یہ انتظار میں ہے کہ غزہ تباہ ہو جائے ملبے کا ڈھیر بن جائے متحد ہو کر اسرائیل کے خلاف کام کرنے کا وقت ہے جہاد کا مقابلہ جہاد ہے فوج کا مقابلہ فوج کرے
سیالکوٹ (نمائندہ سیف الاخبار )جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ دنیا کی شیطانی قوتیں غزہ کو صفحہ ہسٹی سے مٹانے میں مصروف ہیںپچیس لاکھ کی آبادی امریکہ اور اسرائہل کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں سینکڑوں جہاس مل کر بمباری کرتے ہیں غزہ میں،ہیروشیما سے زیادہ بارود استعمال کیا گیا افغانستان میں امریکہ نے بارود استعمال نہیں کیا گیا جتنا وہاں ہو رہا ہے یہ جنگ حماس جیت چکی ہے اسرائیل ہار چکا ہے ہمارے حکمران کہاں کھڑے ہیں امت اسلام کہاں کھڑے ہیںانہوں نے اسرائیل سے ڈر کر اسرائیلی وزیر اعظم کو نہیں بلایاتین بار امریکی وزیر خارجہ طل ابیب گیا اور کہا میں یہودی ہوںتو ہمارے حکمران وہاں کیوںنہیں جا سکتے۔جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے گورنمنٹ مرے کالج گراؤنڈ میں لبیک یا فلسطین یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی رہنما پنجاب جاوید قصوری، ضلعی امیر میاں محمد آصف، عامر صدیق چیمہ، ڈاکٹر طاہر محمود بٹ، میاں عثمان جاویدکے علاوہ کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سراج الحق نے کہا کہ تمہارے ٹینک اسلحہ کس کام کا ہے کب امت کے کام آئے گے یہ انتظار میں ہے کہ غزہ تباہ ہو جائے ملبے کا ڈھیر بن جائے متحد ہو کر اسرائیل کے خلاف کام کرنے کا وقت ہے جہاد کا مقابلہ جہاد ہے فوج کا مقابلہ فوج کرے اہل فلسطین نے پتھر اٹھا کر ٹینکوں کا مقابلہ کیاغلیل اٹھا کر مقابلہ کیا7 اکتوبر کو جو آپریشن کیا بتا دیا کہ اسلحے کے مقابلے میں طاقت ایمان کی ہے حکمرانوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ پاکستان عالم اسلام کا سب سے بڑا ملک ہے عظیم حیثیت کے باوجود حکومت نے نہیں کیا جس کی توقع فلسطین کر رہے ہیں ان ماؤن کی گود میں شیرخوار بچے شہید ہو گئے بچے بغیر کفن دفنائے جا رہے ہیں فلسطین کے نوجوان آپکے انتظار میں ہیں مسجد اقصی خطرے میں ہے جان ہتھیلی پر رکھ کر اسرائیل کو للکاراجیلوں میں اسرائیل کے لیڈر اور فوجی موجود ہیں فلسطین انبیا کی زمین ہے ارض فلسفین سے نبی نے معراج کا سفر کیا تھایہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی میراث ہے اگر امت مسلمہ نے غزہ کے لئے کوئی اقدام نہ کیا تو انکی تاریخ دوہرائے گی ایک ایک مسلمان ملک کو پیغام ہے کہ اللہ کے حکم پر لبیک کہوعورتوں اور بچوں پر ظلم ہو رہا ہے غزہ میں لاشوں کے مینار بن جائیں گے۔تب بولیں گے۔

+ There are no comments
Add yours