پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ (پلس) کے تحت ضلع سیالکوٹ کی تمام سرکاری اور نجی اراضی ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کی جائے گی

Estimated read time 0 min read

مینول موضع جات کی ڈیجٹیلائزیشن، جمع بندیوں اور مساوی رجسٹروں کی اسکیننگ اور بورڈ آف ریونیو کی تمام مساویوں کی اسکیننگ پر کام کا آغاز ہوچکا ہے

سیالکوٹ (نمائندہ سیف الاخبار) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیالکوٹ محمد اقبال نے کہا کہ حکومت پنجاب اور ورلڈ پنجاب کے اشتراک سے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ (پلس) کے تحت ضلع سیالکوٹ کی تمام سرکاری اور نجی اراضی ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کی جائے گی جس کا مقصد لینڈ ریکارڈ کو بہتر اور منظم انداز میں مرتب کرنا ہے اور لینڈ ریکارڈ کے نظام میں جدت لانا ہے۔جس سے لوگوں کے زرعی اورنان زرعی اراضی کے حقوق کو ناصرف تحفظ ملے گا بلکہ لینڈ ریکارڈ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کو مزید بہتر بنایا جائے گا اور اس میں نقشہ/امیج بھی شام ہوگا جسکی بدولت جس کی زمین جہاں پر بھی ہے وہ اس کو کمپیوٹر کے ذریعے دیکھ سکے گا اور اس پر ٹرانزیکشن بہتر اور شفاف طریقے سے ممکن ہوگی اس پراجیکٹ سے لینڈ ایڈمنسٹریشن کے نظام میں انقلابی تبدیلی ہوگی اور اس کے علاو¿ہ لینڈ فنانسنگ اور ایلوایشن آسان ہوگی جبکہ گورنمنٹ کی لینڈ کا جامع ڈیٹا بیس بھی تیار کیا جائے گا جس سے حکومت کو ترقیاتی منصوبوں کیلئے درکار اراضی کو فوری حصول ممکن ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج "پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ (پلس)” پراجیکٹ کے سلسلہ میں ریونیو افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور، اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال احسن ممتاز ، اسسٹنٹ کمشنر پسرور قمر منج، اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ انور علی، جنرل اسسٹنٹ ریونیو عبدالحءبھٹی، تحصیلدار سیالکوٹ سلیم راں، ڈسکہ میاں محمد اسلم، پسرور عثمان غنی، سمبڑیال شوکت علی چوہان،انچارج پلس پراجیکٹ کیوان علی اور سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر حافظ ظہیر بھی موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیالکوٹ محمد اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ (پلس) کے تحت ضلع سیالکوٹ میں تمام دستی رجسٹریوں کی اسکیننگ، مینول موضع جات کی ڈیجٹیلائزیشن، جمع بندیوں اور مساوی رجسٹروں کی اسکیننگ اور بورڈ آف ریونیو کی تمام مساویوں کی اسکیننگ پر کام کا آغاز ہوچکا ہے اس سلسلہ میں چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور تحصیلدار ان کو اہداف دے دیئے ہیں اور مقررہ ڈیڈ لائن کے اندر مینول موضع جات کی جمع بندیوں، رجسٹریوں، پاور آف اٹارنی اورمساوی کی اسکیننگ مکمل کرلی جائے گی جبکہ مسنگ اورشکستہ مساوی کو دوبارہ بنانے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار ترجیحی بنیادوں پر پلس پراجیکٹ کو مکمل کروائیں۔

آپ یہ بھی پسند کریں گے

ادارتی پسند

+ There are no comments

Add yours