
گوجرانوالہ(نمائندہ سیف الاخبار)سابق صوبائی رہنماءآل پاکستان مسلم لیگ چوہدری شوکت منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج مسئلہ کشمیر پر غافل نہیں ہے ۔ پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے ۔ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے ۔ پوری قوم کے حوصلے بلند ہیں ۔ قوم کے دلوں میں پاک فوج کی محبت دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی ۔ مسئلہ کشمیر پاک فوج ہی حل کروئایگی ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے ‘پاک فوج کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ۔پاک فوج ہماری سرحدوں کی ضامن ہے ۔ ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ چوہدری شوکت نے مزید کہا کہ پاک فوج ہماری سرحدوں کی محافظ ہے ۔ پاک فوج کیخلاف باتیں کرنیوالے ملک و قوم کے دشمن ہیں ۔ ملک میں امن قائم رکھنے کے لئے پاک فوج کی قربانیاں لائق تحسین ہیں ۔ پوری قوم پاک فوج کیساتھ کھڑی ہے ۔
+ There are no comments
Add yours