سیالکوٹ ( نمائندہ سیف الاخبار) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں روف منیر نے کہاہے کہ 23مارچ مسلمانوں کی تاریخی جد وجہد کی علامت اور پاکستان کی اساس کی حیثیت رکھتا ہے۔ قائداعظم کا تصور پاکستان کا جدید اسلامی، فلاحی، جمہوری مملکت کا قیام تھا۔23مارچ 1940ءکولاہور میں منعقدہ آل انڈیا مسلم لیگ کے سالانہ اجلاس میں قائداعظم نے مسلمانان برصغیر کو ایک منزل دکھائی اور نصب العین کا تعین کیا۔اس تاریخی اجلاس میں مسلمانوں کا جوش وخروش قابل دید تھا۔قراردادِ پاکستان
کی منظوری نے مسلمانوں کو روشن مستقبل کی نوید سنائی۔ انہوں نے 23مارچ یوم قرارداد پاکستان کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہاہے کہ زندہ قومیں کبھی بھی اپنے اسلاف کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرتیں حصول پاکستان کے لئے ہمارے آباو اجداد نے قربانیوں کی بے مثال تاریخ رقم کی ہے جسکو تاریخ کے اوراق میں ہمیشہ سنہری حروف کےساتھ لکھا اور یاد رکھا جائیگا ا نہیں کی دی ہوئی قربانیوں کی بدولت آج ہم خود مختار ملک پاکستان کی آزادفضاؤں میں سانس لے رہے ہیں۔ 23مارچ ہمیں اپنے قومی ہیروز کی ان قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جن کی قربانیوں سے آزاد ملک پاکستان معرض وجود میں آیا۔میاں روف منیر نے مزید کہا کہ 23مارچ تجدید عہد کے موقع پر ہم اپنے اسلاف کی دی ہوئی قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ ہم سب پاکستان کی بقا،ترقی اور خوشحالی کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور بحیثیت قوم متحد ہو کر ملک دشمن عناصر کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملا دیں گے۔

+ There are no comments
Add yours