اوپن مارکیٹ میں ٹماٹر 220روپے کلو، لہسن چائنہ 660روپے، لیموں 150روپے فی کلو تک بکنے لگے، پیاز 130 روپے، کھیرا 100روپے ،بند گوبھی 130، پھول گوبھی 80روپے کلو فروخت ہورہی

پھلوں میں سیب کالا کولو300روپے، انار بدانہ 950روپے کلو مل رہا ہے۔ کیلے درجہ اول 120روپے درجن، برائلر گوشت 570روپے کلو فارمی انڈے 340روپے درجن تک بیچے جارہے ہیں
سیالکوٹ (نمائندہ سیف الاخبار)چکی مالکان نے آٹا پانچ روپے کلو مہنگا کردیا، فی کلو آٹے کی قیمت 170روپے سے بڑھ کر 175روپے ہوگئی۔ آٹا چکی مالکان کا کہنا ہے کہ مہنگی بجلی اور گندم سے سستا آٹا تیار کرنا ممکن نہیں رہا۔ دوسری جانب سبزیاں، پھل اور پولٹری مصنوعات (باقی صفحہ بقیہ پر نمبر1)
بدستور عوام کی پہنچ سے دور ہیں سرکاری ریٹ لسٹ میں 9سبزیوں کے دام بڑھ گئے۔ اوپن مارکیٹ میں ٹماٹر 220روپے کلو، لہسن چائنہ 660روپے، لیموں 150روپے فی کلو تک بکنے لگے، پیاز 130 روپے، کھیرا 100روپے ،بند گوبھی 130، پھول گوبھی 80روپے، شلجم 100روپے، شملہ مرچ 150روپے، پھلوں میں سیب کالا کولو300روپے، انار بدانہ 950روپے کلو مل رہا ہے۔ کیلے درجہ اول 120روپے درجن، برائلر گوشت 570روپے کلو فارمی انڈے 340روپے درجن تک بیچے جارہے ہیں۔ عوام کا کہنا ہے ہر دکاندار کی اپنی ریٹ لسٹ ہے حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہے۔ سخت کارروائی کرکے مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنائی جائے۔
+ There are no comments
Add yours