
گوجرانوالہ(نمائندہ سیف الاخبار) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ءامیدوار برائے ایم پی اے حلقہ پی پی 64 ملک عبدالمتین اعوان سابق چیئرمین یونین کونسل 5 نےکہا ہے کہ پاکستان کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری ہے کہ ملک کے آئندہ وزیر اعظم میاں نواز شریف ہونگے ‘بلوچستان کی باپ پارٹی اور سندھ سے ایم کیو ایم پاکستان سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں کی مسلم لیگ ن میں شمولیت نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان میں بڑی سیاسی جماعتوں کا ن لیگ سے اتحاد یہ ثابت کرتا ہے کہ مسلم لیگ بلاشرکت غیرے ملک گیر سیاسی جماعت بن چکی ہے اور آئندہ عام الیکشن میں اس کی کامیابی نوشتہ دیوار ہے ۔ نواز شریف کی قیادت میں بننے والی آئندہ حکومت ملک سے بیروزگاری ‘غربت ‘مہنگائی کا خاتمہ کریگی ۔ نواز شریف کے اقتدار سنبھالتے ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائیگا۔میاں نواز شریف ملک و قوم کی ترقی کا نشان ہیں۔ مسلم لیگ ن ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے ۔ میاں نواز شریف محبّ وطن اور دلیر لیڈر ہیں ۔ میاں نواز شریف نے ملک و ملت کیلئے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے وہ جب بھی اقتدار میں آئے ۔ملک عبدالمتین اعوان نے مزید کہا کہ 2024 ءکے عام انتخابات 75 سالہ تاریخ کے مشکل ترین انتخابات ہونگے ۔ تمام سیاسی پارٹیوں کو ملک کر صرف ملکی معیشت پر کام کرنا چاہیے ۔ تبھی ہم بحرانوں سے نجات حاصل کر سکتے ہیں ۔ مسلم لیگ ن کی قیادت پر جھوٹے کیسز بنائے گئے لیکن اﷲ تعالیٰ نے سرخُرو کیا۔
+ There are no comments
Add yours