میونسپل کمیٹی کے اہلکار چند مین سڑکوں ،راستوں کی صفائی کر کے اور پھر فوٹو سیشن کر کے ان تصاویر کو اعلی افسران کو دکھا کر نہ صرف اعلی افسران کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں

مسیحی عبادت اور مسجد کے باہر سیوریج کا گندا پانی کھڑا ہونے سے عبادت کے لئے جانے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن میونسپل کمیٹی کا عملہ اعلی افسران اور سیاسی افرادکے ڈیروں اور گھروں پر کا م کر کے اپنی تنخواہ وصول کر نے میں مصروف ہے
ڈسکہ (نمائندہ سیف الاخبار)مقامی انتظامیہ کی غفلت لاپرواہی ڈسکہ کلاں اور سمبڑیال روڈ پر کھڑا گندہ پانی انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت سابق اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کی نگرانی میں کلین اینڈ گرین ڈسکہ مہم کا آغاز کیا گیا جو کہ چند روز میں ہی چند ایک سڑکوں پر کام کر نے کے بعد ہی ختم ہو گئی لیکن ڈسکہ شہر کے مختلف علاقہ جات سے سیوریج کے گندے پانی کی نکاسی آب کا سلسلہ بہتر نہ ہو سکا عرصہ دراز سے سمبڑیال روڈ پرمسیحی عبادت گاہ کے سامنے کھڑ اسیوریج کا گندہ پانی اور ڈسکہ کلاں میں دارالعلوم مدنیہ اور جامع مسجد رحمانیہ کے سامنے بھی کھڑ سیوریج کا گندہ پانی مقامی انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے میونسپل کمیٹی کے اہلکار چند مین سڑکوں ،راستوں کی صفائی کر کے اور پھر فوٹو سیشن کر کے ان تصاویر کو اعلی افسران کو دکھا کر نہ صرف اعلی افسران کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں بلکہ سمبڑیال روڈ،ڈسکہ کلاں اور افشاں روڈ کے باسیوں سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کر کے پتہ نہیں کس بات کا بدلہ لے رہے ہیں مسیحی عبادت اور مسجد کے باہر سیوریج کا گندا پانی کھڑا ہونے سے عبادت کے لئے جانے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن میونسپل کمیٹی کا عملہ اعلی افسران اور سیاسی افرادکے ڈیروں اور گھروں پر کا م کر کے اپنی تنخواہ وصول کر نے میں مصروف ہے جبکہ شہر بھر میں سینٹری ورکر کم ہونے کی وجہ سے صفائی کا انتظام درہم برہم ہے شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے جو سینٹری ورکرزاعلی افسران ، سیاسی نمائندوں کے گھروں اور ڈیروں پر کام کر رہے ہیں انہیں فوری طور پروہاں سے ہٹا کر انہیں شہر کی صفائی ستھرائی پر لگا یا جائے اور جو مسلمان سینٹری ورکر ہیں انہیں ڈرائیورز اور سپروائزر کی جگہ تعینات کر کے تمام مسیحی سینٹری ورکرز کو صفائی کا کام سونپا جائے تا کہ شہر کی صفائی کا نظام بہتر ہو سکے ۔
+ There are no comments
Add yours