شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت میں وقفہ پڑ گیا۔وکیل صفائی بابراعوان نے استدعا کی کہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اجازت دی جائے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا تھا شاہ محمود قریشی سے ملنے سےنہیں روکا جاسکتا،شاہ محمود قریشی سے تاحال ملنے نہیں دیا گیا
وکیل صفائی بابراعوان نے استدعا کی کہ شاہ محمود قریشی کا کیس ساڑھے 11بجے مقرر کردیں،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہاکہ ساڑھے گیارہ تو بہت تاخیرہو جائے گی،وکیل صفائی نے کہاکہ ممکن ہے تو شاہ محمود قریشی کو جلد پیش کرا دیں، میرے لئے آسان ہو جائے گا،عدالت نے شاہ محمود قریشی کے آنے تک سائفر کیس کی سماعت وقفہ کردیا۔
+ There are no comments
Add yours