سپیشل انویسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

Estimated read time 0 min read

اسلام آباد(سیف الا خبار) نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے سپیشل انویسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کریں گے، اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اور آرمی چیف سمیت عسکری حکام بھی شرکت کریں گے، ایپکس کمیٹی سے متعلق نگران وزیر اعظم اور کابینہ کو تعارفی بریفنگ دی جائے گی۔ایپکس کمیٹی خلیجی ممالک اور چین کی جانب سے ملک میں سرمایہ کاری کے منصوبوں پر غور کرے گی، اس کے علاوہ ایگزیکٹو کمیٹی اور عملدرآمد کمیٹی کی سفارشات بھی ایپکس کمیٹی میں پیش کی جائیں گی۔

آپ یہ بھی پسند کریں گے

ادارتی پسند

+ There are no comments

Add yours