دنیا میں رہنے بسنے والوں کی دعاوں کی وجہ سے قبر کے مردوں کو اتنا عظیم ثواب اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملتا ہے:تنویر الحسن مصطفائی

Estimated read time 0 min read

دنیا میں رہنے بسنے والوں کی دعاوں کی وجہ سے قبر کے مردوں کو اتنا عظیم ثواب اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملتا ہے:تنویر الحسن مصطفائی

سیالکوٹ (نمائندہ سیف الاخبار)جانشین شیخ الحدیث و سینئر پارلیمنٹیرین علامہ حافظ حامد رضا نے کہا ہے کہ زندگی میں جس طرح سب سے بڑا حق اولاد پر والدین کا ہے اور ان کی خدمت و اطاعت فرائض میں سے ہے ، اسی طرح مرنے کے بعد اولاد پر والدین کا خاص حق ہے کہ ان کے لئے رحمت و مغفرت کی دعا کرتے رہیں۔ مرنے کے بعد ان کی خدمت اور ان کے ساتھ حسن سلوک کا یہی خاص راستہ ہے ماں یا باپ یا بھائی یا کسی دوست آشنا کی طرف سے دعائے رحمت و مغفرت کا تحفہ پہنچے ، جب کسی طرف سے اس کو دعا کا تحفہ پہنچتا ہے تو وہ اس کو دنیا ومافیہا سے زیادہ عزیز و محبوب ہوتا ہے۔ اور دنیا میں رہنے بسنے والوں کی دعاوں کی وجہ سے قبر کے مردوں کو اتنا عظیم ثواب اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملتا ہے جس کی مثال پہاڑوں سے دی جا سکتی ہے۔ اور مردوں کے لئے زندوں کا خاص ہدیہ ان کے لئے دعائے مغفرت ہے۔ جانشین شیخ الحدیث و سینئر پارلیمنٹیرین علامہ حافظ حامد رضا محمد اقبال پہلوان کھوکھر کی زوجہ علی عباس ،زین علی، طیب طاہر محمدی سیفی کی والدہ محترمہ بابا قدیر قادری کی مامی جان کی وفات پر دسویں شریف کے ختم پاک میں دعا کررہے ہیں۔ اس موقع پر مولانا علامہ تنویر الحسن مصطفائی، پیر طریقت رہبر شریعت صاجنرادہ پیر محمد آصف محمدی سیفی ،قاری امتیاز احمد نقشبندی ودیگر معززین بھی موجود تھے۔

آپ یہ بھی پسند کریں گے

ادارتی پسند

+ There are no comments

Add yours