توشہ خانہ کیس چیئرمین پی ٹی آئی کی سز امعطلی و ضمانت پر رہائی کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

Estimated read time 0 min read

اسلام آباد(سیف الاخبار)توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سز امعطلی و ضمانت پر رہائی کی درخواست پر سماعت آج ہوگی، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل بنچ سماعت کرے گا،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا سزا معطلی کی درخواست پر دلائل مکمل کر چکے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو آج دلائل دینے کا حکم دے رکھا ہے،گزشتہ سماعت پر الیکشن کمیشن کے وکیل طبیعت ناسازی کے باعث پیش نہیں ہوئے تھے،عدالت نے معاون وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت آج تک ملتوی کردی تھی، عدالت نے وکیل کی عدم دستیابی پر الیکشن کمیشن کو متبادل انتظام کرنے کی ہدایت کی تھی۔یاد رہے کہ ٹرائل کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 3سال قید، ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی،الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف پرائیویٹ کمپلینٹ دائر کی تھی ۔

آپ یہ بھی پسند کریں گے

ادارتی پسند

+ There are no comments

Add yours