بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات سیالکوٹ ورکنگ باونڈر لائن پر بھارتی فورسز کی جانب سے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا

Estimated read time 0 min read

بھارتی سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے ورکنگ باونڈری لائن سے ملحقہ گاؤں دھمالہ، سلانکے، چاروا، ہرپال، سیدا والی، باجڑہ گڑھی اور کنگرہ متاثر ہوئے ہیں

سیالکوٹ (نمائندہ سیف الاخبار)سیالکوٹ ورکنگ باونڈر ی لائن پر ایک بار پھر بھارتی سیکورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ، شہری شدید زخمی گیا ۔ تفصیلا ت کیمطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات سیالکوٹ ورکنگ باونڈر لائن پر بھارتی فورسز کی جانب سے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا جسکے نتیجہ میں دھمالہ گاؤں کے60سالہ سلیم زخمی ہو گیا جسے ریسکیو1122نے طبی امداد کے بعد مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا۔ چناب رینجرز کی بھرپور جوابی کاروائی سے دشمن کی توپیں اور گنیں ساکت ہو گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ بھارتی سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے ورکنگ باونڈری لائن سے ملحقہ گاؤں دھمالہ، سلانکے، چاروا، ہرپال، سیدا والی، باجڑہ گڑھی اور کنگرہ متاثر ہوئے ہیں۔ قبل ازیں دوہفتہ قبلبھی انہی سیکٹرز پر بی ایس ایف کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی۔

آپ یہ بھی پسند کریں گے

ادارتی پسند

+ There are no comments

Add yours