بارش کی وجہ سے درختوں کی صفائی اور خشک مٹی دھول کے بیٹھ جانے سے ماحول تبدیل ہو گیا سموگ میں کمی واقع ہوئی

ڈسکہ(نمائندہ سیف الاخبار)گرج چمک کے ساتھ بارش سردی کی شدت میں اضافہ ،سموگ میں بھی کمی ،شہریوں نے گرم کپڑوں کا استعمال شروع کر دیا گذشتہ رات گرم چمک کے ساتھ تیز موسلا دھار بارش نے موسم تبدیل کر دیا بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا بلکہ سموگ میں(باقی صفحہ بقیہ پر نمبر4)
بھی کمی واقع ہو گئی ہے بارش کی وجہ سے درختوں کی صفائی اور خشک مٹی دھول کے بیٹھ جانے سے ماحول تبدیل ہو گیا سموگ میں کمی واقع ہوئی اور سردی کی شدت میںاضافہ کے ساتھ شہریوں نے گرم کپڑوں کا استعمال شروع کردیا جبکہ دن بھر پکوڑوں سموسوں اور مچھلی کی دکانوں پر بھی شہریوںکا رش دیکھنے میں آیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ بارش کی وجہ سے ماحول صاف ہو نے سے سموگ ختم ہو گا اور بیماریوں میں کمی واقع ہو گی ۔
+ There are no comments
Add yours